Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsکپتان کے پلان کے مطابق بولنگ کی اور کامیابی ملی، سفیان مقیم

کپتان کے پلان کے مطابق بولنگ کی اور کامیابی ملی، سفیان مقیم


پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر سفیان مقیم نے کہا ہے کہ کپتان کے دیے گئے پلان کے مطابق بولنگ کی اور کامیابی ملی۔

بلاوائیو میں پریس کانفرنس کے دوران سفیان مقیم نے کہا کہ سیریز کا پہلا میچ اہم ہوتا ہے، جس میں اللّٰہ نے کامیابی دی۔

انہوں نے کہا کہ 165 اسکور اس گراؤنڈ پر اچھا اسکور تھا، کپتان کے دیے گئے پلان کے مطابق بولنگ کی جس سے کامیابی ملی۔

گرین شرٹس کے اسپنر نے مزید کہا کہ میری کوشش تھی کہ جو پلان مجھے ملا اس کے مطابق بولنگ کروں۔ ابرار احمد سمیت ہمارے سارے بولرز نے اچھی بولنگ کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ عرفان نیازی اور طیب طاہر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسکور اتنا ہوا۔

سفیان مقیم نے میچ میں 4 اوورز میں 20 رنز کے عوض زمبابوے کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں