Saturday, January 4, 2025
ہومSportsکھلاڑیوں میں غذا کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے پی...

کھلاڑیوں میں غذا کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے پی او اے میڈیکل کمیشن اجلاس



کھلاڑیوں میں غذا کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے پی او اے میڈیکل کمیشن …

لاہور(افضل افتخار)پیرس اولمپک میں شرکت کرنے والے قومی اتھلیٹکس کو ڈوپنگ اور اینٹی ڈوپنگ سمیت کھلاڑیوں میں غذا کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے پی او اے میڈیکل کمیشن اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر سید میثاق حسین رضوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں 2024 پیرس اولمپک مقابلوں سمیت کھلاڑیوں کے اتھلیٹ ایجوکشن اور اینٹی ڈوپنگ اور ڈوپنگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے منصوبوں اور سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں چیئرمین پی او اے میڈیکل کمشن ڈاکٹر سید میثاق حسین رضوی، سیکرٹری پی او اے میڈیکل کمیشن ڈاکٹر اسد عباس سمیت کمشن کے نمائندوں نے شرکت کی سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود بھی موجود تھے، اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر سید محمد عابد قادری گیلانی نے شرکا سے خطاب کیا اور میڈیکل کمیشن کے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں