Thursday, December 26, 2024
ہومSportsکھلاڑیوں کو بیگمات کو ٹور پر نہیں لے جانا چاہیے، رمیز راجہ

کھلاڑیوں کو بیگمات کو ٹور پر نہیں لے جانا چاہیے، رمیز راجہ


–فائل فوٹو

غیرملکی دوروں پر کرکٹرز کا اپنی بیگمات کو ساتھ لے جانے کے معاملے پر سابق کپتان رمیز راجہ نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں کھلاڑیوں کو بیگمات کے ہمراہ ٹور پر نہیں جانا چاہیے کیونکہ اس سے ان کا کرکٹ سے فوکس ہٹ کر دوسری جگہ چلا جاتا ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ کھلاڑی بیویوں کو شاپنگ اور بچوں کو دیکھنے میں لگ جاتے ہیں جس سے ان کا ردھم خراب ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس پر ان کی بیویاں خوامخواہ تنقید کی زد میں آتی ہیں، اگر آپ اسٹیڈیم میں اچھی پرفارمنس نہ دے سکے تو ہوٹل پہنچ کر آپ کو اہلیہ کو باہر لے کر جانا ہے، بچوں کی بھی دیکھ بھال کرنی ہے ایسے میں آپ کا موڈ خراب ہوتا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ  میں ایک ٹور میں بھی اپنی بیگم کو ساتھ لے کر نہیں گیا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ اہلیہ کی وجہ سے میرا فوکس کرکٹ سے ہٹ جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں