Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsکینیڈا کے شہر برامپٹن میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے...

کینیڈا کے شہر برامپٹن میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ


جنگ فوٹوز

کینیڈا کے شہر برامپٹن میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو کہ چار سال میں مکمل ہوگا۔

برامپٹن شہر کے میئر پیٹرک براؤن نے کینیڈا جی ٹی 20 کے چوتھے سیزن کی افتتاحی تقریب کے بعد نمائندہ ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے برامپٹن میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کے منصوبے سے متعلق گفتگو کی۔

میئر پیٹرک براؤن نے کہا کہ برامپٹن شہر کرکٹ کے چاہنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور ہم کرکٹ شائقین کے لئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ 

پیٹرک براؤن جو پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں، نے کہا کہ برامپٹن میں مجوزہ کرکٹ اسٹیڈیم شمالی امریکا میں سب سے بڑا اسٹیڈیم ہو گا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے معیار کے مطابق ہو گا۔ 

برامپٹن میں 25 جولائی سے 11 اگست تک جی ٹی 20 کے میچز ہو رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں