کرائسٹ چرچ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیوی بیٹر کین ولیمسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے لیے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
کین ولیمسن ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے 9 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔ولیمسن نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن یہ کارنامہ سر انجام دیا۔
کین ولیمسن نے 182 ٹیسٹ اننگز میں 9 ہزار 35 رنز بنائے ہیں جن میں 32 سنچریاں اور 37 ففٹیاں شامل ہیں۔