Monday, January 6, 2025
ہومSportsکیون پیٹرسن کا بچوں کے موبائل اسکول لے جانے پر پابندی کا...

کیون پیٹرسن کا بچوں کے موبائل اسکول لے جانے پر پابندی کا مطالبہ


سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن ـــ فائل فوٹو

انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے بچوں کے اسکول میں موبائل فون ساتھ لے کر جانے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

کیون پیٹرسن نے سوشل میڈیا ویب سایٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ دنیا کے تمام اسکولز کو بچوں کے موبائل ساتھ لے کر آنے پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

سابق برطانوی کرکٹر نے کہا کہ ایک بچے کو اسکول میں موبائل کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ بچوں کو اسکول میں موبائل کی ضرورت ہے تو آپ غلط ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال برطانوی حکومت نے ملک میں طلبہ کے اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

اس حوالے سے برطانیہ کی وزارتِ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ طلبہ اسکول میں صرف اپنی تعلیم پر دھیان دیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں