Tuesday, December 31, 2024
ہومSportsکیوی کرکٹر کا ناقابلِ یقین کیچ، آسٹریلوی بیٹر سنچری سے محروم

کیوی کرکٹر کا ناقابلِ یقین کیچ، آسٹریلوی بیٹر سنچری سے محروم


نیوزی لینڈ کے کرکٹر گلین فلپس نے آسٹریلیا کے بیٹر مارنس لبوشین کا شاندار کیچ پکڑ کر انہیں سنچری بنانے سے محروم کردیا۔

کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری تھا جن دنیائے کرکٹ نے ایک اور شاندار کیچ کا مظاہرہ دیکھا۔

آسٹریلیا کے بیٹر مارنس لبوشین90 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جب نیوزی لینڈ کے کرکٹر گلین فلپس نے ان کا شاندار کیچ پکڑا جس کے بعد انہیں پویلین واپس جانا پڑا۔

اس موقع پر کمنٹیٹرز نے بھی گلین فلپس کے کیچ کی بھرپور تعریف کی جبکہ آسٹریلوی بیٹر بھی اس طرح کی فیلڈنگ پر حیران دکھائی دیے۔

سوشل میڈیا پر بھی نیوزی لینڈ کے فیلڈر گلین فلپس کے اس کیچ کی خوب تعریف کی جارہی ہے اور اس ویڈیو کو بھی خوب شیئر کیا جارہا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں