Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsکیپ ٹاؤن ٹیسٹ: تیسرا دن ختم، فالو آن کے بعد پاکستان کے...

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: تیسرا دن ختم، فالو آن کے بعد پاکستان کے ایک وکٹ 213 رنز


فوٹو: اے ایف پی

 پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، فالو آن کا شکار ہونے والی پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنالیے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز پر آؤٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی، پہلی اننگز میں بابر اعظم نے 58 اور محمد رضوان نے 46 رنز اسکور کیے۔

451 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز شروع کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے اوپنرز کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ پر 205 رنز کی شراکت قائم کی۔

 تیسرے دن جب کھیل ختم ہوا تو کپتان شان مسعود 102 اور نائٹ واچ مین خرم شہزاد 8 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

بابر اعظم 81 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے، پاکستان کا اسکور ایک وکٹ پر 213 رنز تھا جبکہ قومی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 208 رنز درکار ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں