Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsکیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شان مسعود نے 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ...

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شان مسعود نے 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا



(ویب ڈیسک)پاکستانی کپتان شان مسعود نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

پیر کے روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

جنوبی افریقہ نے میچ کی پہلی اننگز میں 615 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستانی ٹیم 194 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

فالو آن کے بعد  پاکستان نے دوسری اننگز میں 478 رنز بنائے اور 57 رنز کی برتری حاصل کی جس میں شان مسعود نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 145 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم 81 اور آغا سلمان 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان اننگز کی شکست سے بچنے میں کامیاب ہو گیا مگر میچ نہیں بچا سکا۔

 جنوبی افریقہ نے 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے مکمل کر لیا، شان مسعود کی 145 رنز کی اننگز نے جنوبی افریقی سرزمین پر کسی پاکستانی بیٹر کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں