(24 نیوز )کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان کے بابر اعظم نے 31 اور محمد رضوان نے 9 رنز کے ساتھ تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔
بابر اعظم 58 رنز بنا کر مفاکا کا شکار بنے۔جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، کپتان شان مسعود 2 رنز بنا کر کگیسو ربادا کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ 12 رنز بنا کر کامران غلام مارکو یانسین کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
قومی ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز سعود شکیل تھے جو بغیر کوئی رن بنائے 20 کے مجموعے پر کگیسو ربادا کا شکار بنے تھے۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 615 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں:زخمی صائم ایوب کو فوری لندن بھیجنےکا فیصلہ
جنوبی افریقہ کی جانب سے ریان ریکلٹن نے ڈبل سنچری بنائی تھی، ٹمبا باووما اور کائل ویریانے نے سنچریاں بنائی تھیں۔
پاکستان کی طرف سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے تین تین جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے دو دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔