Monday, December 23, 2024
ہومSportsگلوبل سپرلیگ میں لاہور قلندرز کی ہمپشائز ہاکس  کیخلاف سنسنی خیز جیت 

گلوبل سپرلیگ میں لاہور قلندرز کی ہمپشائز ہاکس  کیخلاف سنسنی خیز جیت 



(24 نیوز)گلوبل سپرلیگ  میں لاہور قلندرز نےسنسنی خیزمقابلے کے بعد ہمپشائز ہاکس  کو 4رنز سے شکست دیدی۔

گیانا میں کھیلے جانے والے میچ میں  ہیمپشائر ہاکس کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں چار رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور قلندر نے پہلے کھیلتے ہوئے ہمپشائز ہاکس  کوجیتنے کے لیے 136 کاہدف  دیا، ہاکس اپنے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 131 رنز ہی بنا سکے ۔

 قلندرز کے سپنر تبریز شمسی نے21 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں، اوپنر ٹام پرسٹ نے 22 گیندوں پر 30 رنز بنائے ۔ پانچ ٹیموں کے مقابلے کے گروپ مرحلے میں دونوں فریقوں نے اب تک  ایک ایک میچ جیت لیا ہے اور ایک ایک ہارا ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں