Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsگلگت بلتستان ایم ایم اے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل چیمپئن شپ...

گلگت بلتستان ایم ایم اے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل چیمپئن شپ 2024 کے کامیاب ٹرائلز کا انعقاد



سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان ایم ایم اے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایم ایم اے نیشنل چیمپئن شپ 2024 (NFT4) کے کامیاب ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر بابر قیوم راجہ نے گلگت بلتستان ایم ایم اے ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسلام اور ان کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔  انہوں نے جنرل سیکریٹری سہیل اور صدر مختار حسین کی محنت اور کارکردگی کو بھی سراہا۔ 

 مہمان خصوصی آل اولمپکس مارشل آرٹس گلگت بلتستان  نذاکت حسین نے اس کامیاب پروگرام پر ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور سب کو مبارکباد دی۔ یہ کامیاب ٹرائلز گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں میں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔  تمام شرکاء اور منتظمین کی محنت اور تعاون کی بہت تعریف کی گئی۔  ٹرائلز سے منتخب ہونے والے کھلاڑی گلگت بلتستان کی نمائندگی 21 سے 25 نومبر تک ایس اے گارڈنز لاہور میں منعقد ہونے والے نیشنل ایونٹ میں فخر سے کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں