کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے باکسر محمد وسیم کی اپیل پر نوٹس لے لیا۔ان کا کہنا ہے کہ اٹلی کے سفارتخانے کو لیٹر جاری کیا ہے کہ باکسر محمد وسیم کا ویزہ لگایا جائے۔
باکسر محمد وسیم مالٹا میں ڈبلیو بی ایف انٹر کونٹی نینٹل ہیوی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کے لیے باکسر SABELO CEBEKHULU سے 4 اکتوبر کو مقابلہ کریں گے۔
گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرنے کیلئے باکسر محمد وسیم گورنر ہاؤس پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے پریشان تھا مجبوراََ ویڈیو پیغام میں اپیل کی۔