Saturday, December 28, 2024
ہومSports گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج آرمی چیف کے مہمان بنیں گے

 گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج آرمی چیف کے مہمان بنیں گے



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب آج ہوگی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی ہیرو ارشد ندیم اور اہلخانہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب (جی ایچ کیو) جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ہوگی، تقریب کے انعقاد کا مقصد قومی ہیرو کی صلاحیتوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی ہے۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم قوم کی توقعات پر پورا اترے اور ملک کا نام روشن کیا، ارشد ندیم کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ جیولن تھرو ایونٹ میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا ریکارڈ بنایا اور شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں