Monday, December 23, 2024
ہومSportsہاردک پانڈیا سے علیحدگی؟ اہلیہ نتاشا کا پہلی بار بیان سامنے آگیا

ہاردک پانڈیا سے علیحدگی؟ اہلیہ نتاشا کا پہلی بار بیان سامنے آگیا



(24 نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کی خبروں کے بعد ان کی اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ نے پہلی بار ذو معنی ردعمل دیا ہے۔

ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کی خبریں سامنے آنے کے بعد سے نتاشا اسٹینکوویچ نے اس بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی تھی، دوسری جانب ٹی20 ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد پانڈیا بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر نہیں آئے، تاہم اب نتاشا اسٹینکوویچ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کہنا تھا کہ ’’میری طرف سے آپ کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ خدا نے سمندر کو ختم نہیں کردیا تھا بلکہ سمندر کو تقسیم کرکے راستہ بنایا تھا، اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کی زندگی میں کسی مشکل کو ختم نہیں کرے گا بلکہ اس میں گزرنے کا راستہ بنا دے گا‘‘۔

ان کے اس بیان کو پانڈیا سے علیحدگی پر ذومعنی ردعمل قرار دیا جا رہا ہے، ہاردک پانڈیا سے طلاق کی افواہوں کے بعد نتاشا اسٹینکوویچ اپنے بیٹے اگستیا کے ساتھ بھی وقت گزار رہی ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں، جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کپتان رہیں گے یا نہیں؟ چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان آ گیا

واضح رہے کہ آئی پی ایل 2024 کے میچز میں نتاشا کی عدم شرکت سے بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو تقویت ملی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں