کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) حال ہی میں اہلیہ نتاشہ کو طلاق دینے والے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی برطانوی اداکارہ جیسمین والیا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سامنے آئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چار دن پہلے جیسمین والیا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ اپ لوڈ کی تھی جس میں وہ یونان کے ایک ہوٹل میں چھٹیاں مناتے ہوئے دیکھی گئی تھیں۔ اسی اثنا میں ہاردک پانڈیا نے بھی اپنی پروفائل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ ہوٹل کے اسی کمرے میں مسکراتے ہوئے پائے گئے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ان دونوں کو یونان میں ایک ہی دن اور وقت پر دیکھا گیا جس پر دونوں کے درمیان دوستی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں، لندن میں پیدا ہونے والی جیسمین والیا کے والدین بھارتی نژاد بتائے جاتے ہیں۔