بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے کہا ہے کہ ہاردیک پانڈیا کو اپنے غصے پر قابو رکھنے کی ضرورت ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق محمد شامی نے 2022 کے آئی پی ایل میں ان کے ساتھ ہونے والے واقعے کی کہانی سنا دی۔
یہ اس وقت کی بات ہے جب ہاردیک پانڈیا اور محمد شامی گجرات ٹائٹنز میں ایک ساتھ کھیل رہے تھے، ہاردیک پانڈیا نے کیچ نہ لینے پر محمد شامی پر برہم ہو گئے تھے۔
اس واقعے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شامی نے کہا کہ میں عام طور پر ایسی باتوں کا جواب نہیں دیتا لیکن جب حالات بہت زیادہ خراب ہو جاتے ہیں، تو میں بولتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہاردیک پانڈیا میرا اچھا دوست ہے، ہم دونوں 10 سالوں سے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں، جو اس نے اس میچ میں کیا تھا اسے اس کا اس وقت احساس نہیں ہوا تھا۔
محمد شامی کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتہ میں نے اس وقت کیا کہا تھا، ہمیں اسکرین پر کروڑوں دیکھتے ہیں ہمیں اپنے جذبات پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔