ہانگ کانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
مونگ کوک میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، گرین شرٹس کی پوری ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔پاکستان کی جانب سے محمد اخلاق کے علاوہ کوئی بیٹر لنکن بالرز کا مقابلہ نہ کر سکا ، انہوں نے 48 رنز کی اننگز کھیلی ، دیگر بیٹر میں کپتان فہیم اشرف 13، عامر یامین 6، آصف علی صفر جبکہ حسین طلعت نے ایک رن بنایا۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے محتاط آغاز کیا گیا تاہم ایک اوور قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز کا ہدف حاصل کر لیا ، سری لنکا کی جانب سے سندون ویرا کوڈی 34، کپتان لہورو مدھوشانکا 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔