Thursday, December 26, 2024
ہومSportsہاکی پلیئر نے اولمپکس میں شرکت کیلئے اپنی انگلی کٹوا لی

ہاکی پلیئر نے اولمپکس میں شرکت کیلئے اپنی انگلی کٹوا لی



(24نیوز) آسٹریلوی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی میٹ ڈاسن نے پیرس اولمپکس 2024 میں شرکت کیلئے اپنی انگلی کا کچھ حصہ ہی کٹوا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس اولمپکس شروع ہونے سے 2 ہفتے قبل پرتھ میں ٹریننگ کے دوران میٹ ڈاسن کے دائیں ہاتھ کی انگلی بری طرح زخمی گئی تھی، ڈاکٹروں کی جانب سے ڈاسن کو بتایا گیا تھا کہ ان کی انگلی کو سرجری کے بعد ٹھیک ہونے میں مہینوں لگ سکتے ہیں تاہم 30 سالہ ڈاسن نے تیسری بار اولمپکس میں شرکت کرنے کے لیے اپنی زخمی انگلی کا اوپری حصہ کٹوانے کا فیصلہ کیا،آسٹریلوی کھلاڑی کے اس فیصلے نے ان کے ساتھیوں سمیت کوچ کو بھی حیران کر دیا،ڈاسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چینجنگ روم میں اپنی زخمی انگلی دیکھ کر کافی پریشان ہو گئے تھے، ان کا خیال تھا کہ شاید اولمپکس میں ایک بار پھر شرکت کرنے کا خواب ٹوٹ گیا،انہوں نے بتایا کہ میں نے فوری طور پر ایک پلاسٹک سرجن سے مشورہ کیا جس نے کہا کہ سرجری کے باوجود انگلی کو ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگے گا لیکن اگر اسے کاٹ دیا جائے تو وہ 10 دنوں میں دوبارہ فیلڈ میں اترسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ڈاسن کو شدید چوٹ آئی ہو، 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں ہاکی سٹک لگنے کے بعد وہ ایک آنکھ سے محروم ہوتے ہوتے بچے تھےلیکن اس کے باوجود انہوں نے ایونٹ میں شرکت کی اور اس ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

واضح رہے کہ ہفتے کو آسٹریلوی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس میں ارجنٹینا کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی اور اس میچ میں ڈاسن بھی ٹیم کا حصہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کپتانی کا نہیں سوچتا، عزت سے وطن کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں: شاہین آفریدی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں