Tuesday, December 31, 2024
ہومSportsہمارے پاس مضبوط فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہے مخالف ٹیم کوکمزور نہیں سمجھتے...

ہمارے پاس مضبوط فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہے مخالف ٹیم کوکمزور نہیں سمجھتے شان مسعود



(24نیوز)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس مضبوط فاسٹ باؤلنگ لائن اپ ہے، مخالف ٹیم کوکمزور نہیں سمجھتے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان شان مسعود  کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ ٹیسٹ سیریز اپنے نام کریں، کوشش ہو گی کہ بنگلادیش کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلیں،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے، مزید کہا کہ امام الحق ہمارے سسٹم کا حصہ ہیں، انہیں اس سیریز میں آرام کروایا گیا ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ محمد حریرہ پچھلے 3، 4 سال سے ڈومیسٹک میں پرفارم کر رہے ہیں، مزید کہنا تھا کہ محمد حریرہ کو اسکواڈ میں شامل کرکے ان کا پوٹینشل دیکھنا ہے، انہیں ٹیم میں بھی شامل کرسکتے ہیں،قومی ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں اپنی صلاحیتوں کی جھلک دکھائی، ہم انہیں پورا چانس دینا چاہتے ہیں، آسٹریلیا میں بدقسمتی سے جیت نہ سکے لیکن کرکٹ اچھی کھیلی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں