Friday, December 27, 2024
ہومSportsہمیں جتنی کرکٹ آتی تھی اتنی ہی کھیلی ہے، عمران نذیر

ہمیں جتنی کرکٹ آتی تھی اتنی ہی کھیلی ہے، عمران نذیر


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر عمران نذیر ۔ فوٹو اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر عمران نذیر کا کہنا ہے کہ امریکا ٹیم سپر ایٹ میں جا رہی ہے تو وہ اس کی حق دار تھی، ہمیں جتنی کرکٹ آتی تھی اتنی ہی کھیلی ہے۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے  عمران نذیر نے کہا کہ پاکستان ٹیم پریشر میں میچز کھیلی، پاکستان ٹیم جتنی دباؤ میں کرکٹ کھیلی وہ سپر 8 میں جانے کی حق دار نہیں تھی۔

پروگرام میں موجود سکندر بخت نے کہا کہ کپتان بابر کو تبدیل کرنا ہوگا، اس میں قیادت کی صلاحیت ہی نہیں، اچھے لڑکوں کو ضرور رکھیں، چند فاسٹ بولر اچھے ہیں۔

امام الحق نے بھی پروگرام میں گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان ٹیم نے بہت خراب کرکٹ کھیلی، ہمارے اسپنر اور مڈل آرڈر میں کافی عرصے سے مسئلہ ہے، ہمارے ڈومیسٹک کرکٹر کو زیادہ معاوضہ ملنا چاہیے، ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں