Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsہمیں معلوم ہے یہ ہدف مشکل ہے پر ہم جیتنے کی کوشش...

ہمیں معلوم ہے یہ ہدف مشکل ہے پر ہم جیتنے کی کوشش کریں گے: پال کولنگ ووڈ



(شکیل سلطان) انگلش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ ہدف مشکل ہے لیکن ہم بھر بھی جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ میڈیا نے کہا کہ یہ ایک مشکل ہدف ہے, پاکستان نے کافی موقع پر رسک لیے, پچ پر کافی کریکس ہیں, کوئی بھی کھلاڑی کیچ چھوڑنا نہیں چاہتا, ایسی پچ پر آپ کو چانس لینا پڑتا ہے, جمی سمتھ کی وکٹ کیپنگ شاندار رہی, ہماری کوشش ہوگی اپنی کل وکٹس بچائیں۔

پال کولنگ ووڈ نے مزید کہا کہ ہم پچ کے معاملے میں کچھ نہیں کرسکتے, ہماری کھلاڑیوں نے ماضی میں بھی اچھا پرفارم کرکے دیکھایا ہے, ہمیں معلوم ہے یہ ہدف مشکل ہے پر ہم جیتنے کی کوشش کرے گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں کپتان اور ہیڈ کوچ کا اختیار ختم

واضح رہے کہ پاکستان کے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے دوسری اننگز میں 36 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں، انگلش ٹیم کو جیت کے لئے مزید 261 رنز درکار ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں