اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسمین نے کہا ہے کہ پچ اچھی تھی، ہمیں مناسب انداز میں کھیلنے کی ضرورت تھی۔
لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک ہیسمین نے کہا کہ پاور پلے کے بعد اچھا نہ کھیل سکے، دس رنز مزید ہوتے تو بہتر ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ حنین شاہ کی بولنگ سے خوش ہوں، وہ اپنے کھیل کو جانتا ہے اس میں مہارت ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسمین نے مزید کہا کہ آخری دو میچ تھوڑی مختلف پچز پر ہوئے، فلیٹ پچز پر میچز ہوتے تو بیٹرز زیادہ رنز بناتے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔