Friday, December 27, 2024
ہومSportsہم کسی بھی وقت کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں:فاسٹ باؤلرحارث...

ہم کسی بھی وقت کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں:فاسٹ باؤلرحارث روف



(24نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ جب میچ ہارتے ہیں دکھ ہوتا ہے لیکن پوری ٹیم اعتماد میں ہے کسی بھی وقت کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔

 کارڈف میں پریکٹس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپیڈ سٹار حارث روف کا کہنا تھا کہ کیمپ کا ماحول بہت اچھاہے،سب کھلاڑی انجوائے کر رہے ہیں،تمام کھلاڑیوں کی کوشش ہے مینجمنٹ کی جانب سے جو پلان ملے اسے لیکر چلیں،کسی بھی وقت کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں،بعض اوقات رزلٹ مرضی کے نہیں آتے میچ ہارتے ہیں دکھ ہوتا ہے لیکن پوری ٹیم اعتماد میں ہے۔
 انہوں نے کہا کہ صائم ایوب اور اعظم خان اچھے کھلاڑی ہیں،ہر شخص جانتا ہے وہ کہا ٹھیک اور کہا بہتری کی ضرورت ہوتی ہے،میں کسی کے بارے میں نہیں سوچتا کوئی کیا کہا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا ، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں