Monday, December 23, 2024
ہومSportsہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہو سکتا ہے خواتین ایشیا کپ کا...

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہو سکتا ہے خواتین ایشیا کپ کا فائنل مقابلہ، شائقین پرجوش


ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل ایک بار پھر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین روایتی حریفوں کی خطاب کے لئے جنگ سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں

ہندوستان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان / آئی اے این ایس

user

خواتین کا ایشیا کپ 2024 اب اپنے آخری مراحل میں ہے۔ سری لنکا میں کھیلے جا رہے اس ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی اب تک شاندار رہی ہے۔ ہندوستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے اور اب خطاب کے لئے جنگ سے صرف ایک قدم دور ہے۔ ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل ایک بار پھر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین روایتی حریفوں کی خطاب کے لئے جنگ سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

دراصل خواتین کے ایشیا کپ 2024 کے سیمی فائنل کی تصویر واضح ہو گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کے اس ایڈیشن کا پہلا سیمی فائنل ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ جمعہ کی دوپہر 2 بجے دامبولا میں شروع ہوگا۔ جبکہ دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اسی روز شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

اگر سیمی فائنل میں ہندوستان بنگلہ دیش کو اور پاکستان سری لنکا کو شکست تو دے دیں تو خواتین ایشیا کپ کا فائنل ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہو سکتا ہے۔ تاہم پاکستان کے لیے سری لنکا کو شکست دینا اتنا آسان نہیں ہوگا، کیونکہ میزبان ٹیم پاکستان سے زیادہ مضبوط نظر آتی ہے۔

وہیں، ہندوستان کے سیمی فائنل قدر آسان ثابت ہو سکتا ہے۔ دراصل، ہندوستانی خواتین نے رواں سال مئی کے مہینے میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا اور بنگلہ دیش کو 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز میں 5-0 سے شکست دی تھی۔ اس کے علاوہ ہندوستان اپنے تینوں لیگ میچ جیت کر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔ وہیں بنگلہ دیش کو گروپ مرحلے میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

ہندوستان خواتین کے ایشیا کپ کی مضبوط دعویدار ہے۔ تاہم ہندوستان کی طرح سری لنکا بھی اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ اب تک اس ٹورنامنٹ کے کل 8 ایڈیشن کھیلے جا چکے ہیں، جن میں ہندوستان نے 7 بار اس کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔ 2018 میں یہ خطاب بنگلہ دیش نے جیتا تھا۔ یہ ٹی-20 فارمیٹ میں خواتین کے ایشیا کپ کا پانچواں ایڈیشن ہے اور اس سے پہلے ہندوستان نے 4 میں سے 3 بار ٹرافی جیتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں