Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsہندوستان نے بنگلہ دیش کو 280 رنوں سے شکست دے کر جیتا...

ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 280 رنوں سے شکست دے کر جیتا چنئی ٹیسٹ، اشون بنے میچ کے ہیرو


515 رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم لنچ سے قبل ہی 234 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے اشون نے 6 اور جڈیجہ نے 3 وکٹ لے کر ٹیم کو 0-1 کی سبقت دلا دی ہے۔

user

ہندوستان نے چنئی ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ہی بنگلہ دیش کو 280 رنوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کے سامنے جیت کے لیے 515 رنوں کا ہدف رکھا تھا جس کا پیچھا کرتے ہوئے حریف ٹیم لنچ سے قبل ہی 234 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس جیت کے ہیرو آر اشون رہے جنہوں نے دوسری پاری میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے ہی مشکل وقت میں پہلی اننگ میں سنچری بنا کر ٹیم انڈیا کی ڈگمگاتی کشتی کو کنارے تک پہنچایا تھا۔

515 رنوں کے بڑے ہدف کا دباؤ بنگلہ دیشی کھلاڑی نہیں جھیل پائے اور میچ کے چوتھے دن جلدی جلدی آؤٹ ہوتے چلے گئے۔ ٹیم کی طرف سے کپتان نجم الحسن شنٹو نے سب سے زیادہ 82 رنوں کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے دن کی شروعات 4 وکٹ پر 158 رنوں سے کی اور پہلے سیشن میں 76 رن جوڑ کر باقی 6 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ ہندوستانی اسپن گیند بازوں کا سامنا کرنا بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے لیے کافی مشکل تھا۔ اشون نے جہاں ایک طرف 6  وکٹ لیے وہیں ان کا اچھا ساتھ دیتے ہوئے رویندر جڈیجہ نے 3 وکٹ جھٹکے۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش نے تیسرے روز کے کھیل کے دوران جب 4 وکٹ کے نقصان پر 158 رن بنا لیے تھے تب خراب روشنی کی وجہ سے میچ کو 25 منٹ پہلے ہی روک دیا گیا تھا۔ اس وقت ٹیم کو جیت کے لیے 357 رنوں کی ضرورت تھی، اس کے ہاتھ میں 6 وکٹ تھے اور پورے دو دن کا کھیل باقی تھا۔ کپتان نجم الحسن شنٹو 51 اور شکیب الحسن 5 رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ لیکن چوتھے دن بنگلہ دیشی کھلاڑی کوئی مزاحمت نہیں کر سکے اور لنچ سے پہلے ہی پوری ٹیم 234 رنوں پر آؤٹ ہو کر مقابلہ 280 رنوں کے بڑے فرق سے ہار گئی۔

غور طلب رہے کہ ہندوستان نے اس میچ کی پہلی پاری میں اشون (113) اور جڈیجہ (86) کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 199 رنوں کی شراکت داری کے دم پر 376 رنوں کا اسکور بنایا تھا۔ جس کے جواب میں حریف ٹیم پہلی پاری میں صرف 149 پر ہی سمٹ گئی تھی۔ پھر ہندوستان نے 4 وکٹ پر 287 رن بناکر دوسری پاری کو اعلان کر دیا۔ اس اننگز میں شبھمن گل نے بغیر آؤٹ ہوئے شاندار 109 رن جبکہ 634 دنوں بعد ٹیسٹ میچوں میں شاندار واپسی کرتے ہوئے رشبھ پنت نے 109 رن بنائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں