Sunday, January 5, 2025
ہومSportsہندوستان کی بنگلہ دیش پر آسان جیت، پنت اورپانڈیا کے بعد ہندوستانی...

ہندوستان کی بنگلہ دیش پر آسان جیت، پنت اورپانڈیا کے بعد ہندوستانی بولروں نے بھی کیا کمال


بنگلہ دیش کو 183 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن وہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 120 رنز بنا سکی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ نے 28 گیندوں پر 40 رنز بنائےلیکن شکست سے بچ نہ سکے۔

تصویر آئی اے این ایس

user

ہندوستان نے وارم اپ یعنی پریکٹس  میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی ۔ بنگلہ دیش کو نجم الحسن کی قیادت میں 62 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلہ دیش کو 183 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن وہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 120 رنز  ہی بنا سکی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ نے 28 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ شکیب الحسن نے 34 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ دیگر کئی کھلاڑیوں نے مایوس کیا۔

ہندوستانی  ٹیم کے بولروں  کی بات کریں تو ارشدیپ سنگھ اور شیوم دوبے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ اس کے علاوہ جسپریت بمراہ، محمد سراج، ہاردک پانڈیا اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہندوستان  کے 182 رنز کے جواب میں بیٹنگ کرنے آئی بنگلہ دیش کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ اوپنر سومیا سرکار بغیر کوئی رن بنائے چلے گئے۔ بنگلہ دیش کے ٹاپ 3 بلے باز 10 رنز بنا کر پویلین چلے گئے۔ اس ٹیم کے چوتھے بلے باز 39 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کے ٹاپ 5 بلے باز 41 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ لیکن اس کے بعد شکیب الحسن اور محمود اللہ کے درمیان اچھی شراکت داری ہوئی۔ محمود اللہ نے 28 گیندوں پر 340 رنز بنائے جبکہ شکیب الحسن نے 34 گیندوں پر 28 رنز بنائے تاہم بنگلہ دیش کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔

اس سے قبل ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے آئی ٹیم انڈیا نے 20 اوور میں 5 وکٹ پر 182 رن بنائے۔ ہندوستان کے لیے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے 32 گیندوں میں سب سے زیادہ 53 رنز بنائے۔ اس طوفانی اننگز کے بعد رشبھ پنت ریٹائر ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ وہیں ہاردک پانڈیا نے 23 گیندوں پر 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ وہیں سوریہ کمار یادو نے 18 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے بولروں کی بات کریں توا شرف الاسلام کے علاوہ محمود اللہ، مہندی حسن اور تنویر اسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں