Monday, December 23, 2024
ہومSportsہند-بنگلہ دیش ٹیسٹ: 147 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار محض 3...

ہند-بنگلہ دیش ٹیسٹ: 147 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار محض 3 اوورس میں بنے 50 رن، ہندوستان نے رقم کی تاریخ


بنگلہ دیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ مقابلے کے چوتھے دن آج ہندوستان نے بے مزہ ہوتے ٹیسٹ میچ کو انتہائی دلچسپ موڑ پر لا کر کھڑا کر دیا۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اس آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا نصف کھیل بارش سے متاثر ہوا تھا، اور پھر دوسرے و تیسرے دن کا پورا کھیل بارش کی نذر ہو گیا۔ آج جب بنگلہ دیش کی پہلی اننگ 233 رنوں پر ختم ہوئی، تو لگ رہا تھا جیسے یہ ٹیسٹ ڈرا کی طرف بڑھ رہا ہے۔ لیکن کپتان روہت شرما نے کچھ الگ ہی سوچ رکھا تھا۔ انھوں نے میدان میں اترتے ہی ایسی آتشی بلے بازی شروع کی کہ ہر کوئی دیکھتا رہ گیا۔ روہت کوئی بڑی اننگ نہیں کھیل سکے، لیکن ان کے انداز کو دوسرے بلے بازوں نے اختیار کیا، اور پھر میچ دلچسپ مرحلہ میں داخل ہو گیا۔

اس درمیان ہندوستانی کی سلامی جوڑی نے وہ کارنامہ انجام دیا جو 147 سال کی ٹیسٹ تاریخ میں آج تک نہیں ہو سکی۔ روہت شرما اور یشسوی جیسوال نے محض 3 اوورس میں 50 رن پورے کر لیے۔ کپتان روہت نے محض 6 گیندوں میں 19 رن بنائے، جبکہ جیسوال نے 13 گیندوں پر 30 رن بنائے۔ ایک رن نو بال کی وجہ سے بنے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں