تنزید نے بغیر کسی تاخیر کے ہیلمٹ اتار دیا اور فوراً میڈیکل ٹیم بھی گراؤنڈ پہنچ گئی۔ پروٹوکول کے مطابق تنزید کا معائنہ کیا گیا اور اس کی آنکھوں کا بھی ٹیسٹ کیا گیا۔ خوش قسمتی سے انہیں کوئی شدید چوٹ نہیں آئی اور میڈیکل ٹیم نے انہیں کھیل جاری رکھنے کی اجازت دی۔ اس میچ میں تنزید نے 26 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی جس کے دوران انہوں نے 5 چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔دوسری طرف، اگر کوئی کھلاڑی میچ کھیلتے ہوئے زخمی ہو جاتا ہے، تو قواعد کے مطابق ٹیم بینچ پر بیٹھے کسی ایک کھلاڑی کی جگہ اس زخمی کھلاڑی کو لے سکتی ہے۔