Saturday, December 28, 2024
ہومSportsیاسر علی نے ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت...

یاسر علی نے ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا


جیولین تھرور محمد یاسر – فوٹو: فائل

پاکستان کے ایک اور اُبھرتے ہوئے جیولین تھرور یاسر علی نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

جنوبی کوریا کے شہر موکپو میں دو روزہ ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ کے دوسرے روز جیولین تھرو میں پاکستان کے یاسر علی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اُنہوں نے 78 اعشاریہ 10 میٹر کی تھرو کی۔ 

یہ ایونٹ سری لنکا کے جیولین تھرور کے نام رہا جنہوں نے 85 اعشاریہ 45 میٹر کے ذریعے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

کانسی کا تمغہ بھی سری لنکن ایتھلیٹ نے جیتا، ایونٹ میں ایشیا کے 19 ایتھلیٹس شریک تھے۔

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے یاسر علی کو چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ یاسر علی 18 جون کو وطن واپس آئیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں