پاکستان کی ماہ نور علی یو ایس جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔
گرلز انڈر-13 سنگلز کے سیمی فائنل میں ماہ نور نے چین کی کھلاڑی کو شکست دی۔
انہوں نے چینی کھلاڑی زیوان ین کے خلاف 11-7 ، 11-5 ، 5-11 اور 12-10 سے کامیابی حاصل کی۔
فائنل میں سیکنڈ سیڈ پاکستان کی ماہ نور کا مقابلہ ٹاپ سیڈ مصر کی پلیئر سے ہو گا۔
واضح رہے کہ بوائز انڈر-11 میں پاکستان کے حماس راجہ نے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
ٹاپ سیڈ حماس راجہ نے امریکا کے لوکاس ڈیلی کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دی تھی۔