Monday, December 23, 2024
ہومSportsیو اے ای نیوٹرل وینیو، پی سی بی نے باضابطہ طور پر...

یو اے ای نیوٹرل وینیو، پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا


پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان ترجمان عامر میر نے کہا کہ بورڈ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو نیوٹرل وینیو کے طور پر چن لیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق اب بھارت اور پاکستان کے چیمپینز ٹرافی کے میچز یو اے ای میں ہوں گے۔ چیمپینز ٹرافی کےلیے نیوٹرل وینیو کا فیصلہ میزبان پاکستان کو کرنا تھا۔

عامر میر کا کہنا تھا کہ وینیو کا حتمی فیصلہ محسن نقوی اور شیخ النہیان کی ملاقات کے بعد ہوا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان میں موجود شیخ النہیان یو اے ای کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں