Saturday, December 28, 2024
ہومSportsیو اے ای نے پہاڑی کی چوٹی پر فٹبال سٹیڈیم بنانے کا...

یو اے ای نے پہاڑی کی چوٹی پر فٹبال سٹیڈیم بنانے کا اعلان کردیا



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات نے شارجہ میں پہاڑوں کی 9 سو فٹ بلندی پر 2 فٹبال سٹیڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے گزشتہ روز کلبہ فٹبال کلب اور خور فکن فٹبال کلب کے لیے اونچائی پر اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فٹبال کلب کیلئے پہاڑوں کی بلندی پر اسٹیڈیم بنایا جائے تاکہ نمی سے پاک ماحول فراہم کرکے کھلاڑیوں کے لیے کھیل کے حالات کو بہتر بنایا جاسکے۔کلبہ فٹبال کلب کیلئے اسٹیڈیم سطح سمندر سے 850 فٹ بلندی جبکہ خور فکن فٹبال کلب کیلئے 9 سو فٹ بلندی پر تعمیر کیا جائے گا۔بتایا جارہا ہے کہ نئے اسٹیڈیمز میں درجہ حرارت میں تقریبا 10 ڈگری کا فرق ہو گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں