Monday, January 6, 2025
ہومSports’ یہ تکنیکی نہیں بلکہ ذہنی مسئلہ ہے اور ۔۔‘‘ سابق بھارتی...

’ یہ تکنیکی نہیں بلکہ ذہنی مسئلہ ہے اور ۔۔‘‘ سابق بھارتی کرکٹر اپنے ہی پلیئر ویرات کوہلی پر برس پڑے



نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی ایک بار پھر آف اسٹمپ سے باہر جاتی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آگئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ان دنوں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈرگواسکر سیریز جاری ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ گابا میں ہو رہا ہے۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 445 رنز بنائے جس کے جواب میں کھیل کے تیسرے روز بھارتی بیٹرز ایک بار پھر آسٹریلوی بولرز کے سامنے مشکلات کا شکار ہیں اور صرف 51 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

کینگروز کے خلاف بھارتی ٹاپ آرڈر مسلسل مشکلات کا شکار ہے، وہیں اسٹار بیٹر ویرات کوہلی بھی سیریز میں ایک سنچری کے علاوہ کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہیں۔پیر کو تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویرات کوہلی صرف 3 رنز پر  ایک بار پھر آف اسٹمپ کی گیند پر کوور ڈرائیو مارنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

کوہلی کے اس بارڈر گواسکر ٹرافی میں سکور کچھ یوں  5، 100، 7، 11 اور 3 ہیں۔بار بار  وکٹوں سے باہر جاتی گیند پر سلپ یا کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہونے پر سابق بھارتی کرکٹرز نے کوہلی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں کچھ مشورے بھی دیے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر دیپ داس گپتا نے کہا کہ کوہلی کا تکنیکی نہیں ، یہ ذہنی مسئلہ ہے۔ دیپ داس گپتا نے کہا کہ کبھی کبھی بیٹر کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کھیلنا چاہیے ،کوہلی کو خود کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، لیکن اپنی اننگز کے آغاز میں انہیں اپنی پسندیدہ شاٹ کوور ڈرائیو کھیلنے سے گریز کرنا چاہیے۔ 

دیپ داس گپتا نے کہا کہ یہ ایک تکنیکی نہیں ذہنی مسئلہ ہے۔ کوہلی جیسے اعلیٰ معیار کے کھلاڑی کے لیے ضروری ہے کہ کبھی کبھار اپنی حدود میں کھیلیں۔ کوہلی ہم سب جانتے ہیں کہ آپ کیا کرنے کے قابل ہیں، آپ نے گزشتہ 10، 15 سالوں میں خود کو بہترین ثابت کیا ہے،  اب کچھ بھی مزید ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن کبھی کبھار، آپ کو اپنی حد کے اندر رہتے  ہوئے کھیلنا ہوگا۔

اس کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے بھی کوور ڈرائیو کی کوشش میں بار بار آؤٹ ہونے پر کوہلی پر کچھ تنقید کی اور مشورہ بھی دیا۔

گواسکر نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ میں جس گیند پر کوہلی آؤٹ ہوئے وہ وکٹوں سے کافی باہر کی گیند تھی، ایسی گیند کو کھیلنے کے بجائے چھوڑنا بہتر ہے۔اگر کوہلی کریز پر تھوڑا صبر کرتے تو وہ آج ناٹ آؤٹ جاسکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کوہلی کریز پر سیٹ نہ ہوجائے باہر جاتی گیند کو فضول میں کھیلنا غلطی ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ کوہلی کو ٹنڈولکر سے سیکھنا چاہیے، جیسے انہوں نے ماضی میں آسٹریلیا کے خلاف ہی بار بار باہر کی گیندوں پر آؤٹ ہونے کے بعد صبر کا مظاہرہ کیا اور باہر کی گیندوں کو چھوڑا اور پھر سیٹ ہوکر بڑا سکور کیا۔

واضح رہے کہ تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 394 رنز کا خسارہ ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں