Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsیہ کن جاہلوں میں میں نے شادی کر لی ہے‘ ‘ کپل...

یہ کن جاہلوں میں میں نے شادی کر لی ہے‘ ‘ کپل شرما شو میں ثانیہ مرزا کا جملہ



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کے بعد گزشتہ دنوں پہلی بار ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کچھ ایسی ذومعنی باتیں کیں کہ ان کے متعدد ویڈیو کلپس انٹرنیٹ پر وائرل ہوئے۔ ان میں سے ایک ویڈیو میں وہ اپنی شادی جاہلوں میں ہونے کا شکوہ کرتی نظر آئیں۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق ثانیہ مرزا بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کپل شرما کے ساتھ مل کر ایک ’سکِٹ‘ کیا، جس میں کپل شرما نے ساس اور ثانیہ مرزا نے بہو کا کردار نبھایا۔ کپل شرما بطور ساس اپنی بہو ثانیہ مرزا سے چائے مانگتے ہیں جس پر ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ ’’یہ کن جاہلوں میں، میں نے شادی کر لی ہے۔‘ ‘ 

جب ثانیہ مرزا چائے لے کر آتی ہیں تو ان کی ساس (کپل شرما) کہتی ہے کہ اس میں زہر تو نہیں ملا دیا؟ اس پر ثانیہ مرزا ترکی بہ ترکی جواب دیتی ہیں کہ ’’میں نے تو صرف چائے بنائی ہے، آپ کے منہ کو لگ کر زہر ہو گئی ہو گی۔‘‘ ان ویڈیو کلپس پر کمنٹس میں بھارتی شہری کہتے پائے جا رہے ہیں کہ ثانیہ مرزا اشارے کنائے میں یہ باتیں شعیب ملک کی فیملی کے بارے میں کہہ رہی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں