Monday, December 23, 2024
ہومSportsے شاہ کی پیشگوئی پوری ویڈیو وائرل

ے شاہ کی پیشگوئی پوری ویڈیو وائرل


(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کی ورلڈکپ جیتنے سے متعلق پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی، سوشل میڈیا پر جے شاہ کی مہینوں پرانی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

گزشتہ برس آسٹریلیا نے چھٹی بار ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور بھارت کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم رواں برس فروری کے مہینے میں سیکرٹری بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) جے شاہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی پیش گوئی کی تھی، ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی جیت کے بعد جے شاہ کی پیش گوئی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو رواں سال فروری میں راجکوٹ میں ایک تقریب کی ہے جس میں بھارتی ٹیم بھی شریک ہے۔

ویڈیو میں جے شاہ کا کہنا تھا کہ سب لوگ ورلڈکپ کیلئے میرے بیان کا انتظار کرر ہے تھے کہ میں کچھ بولتا کیوں نہیں، میں آپ سب کو کہنا چاہتا ہوں 2023 میں احمد آباد میں مسلسل 10 میچز میں کامیابی کے بعد بھلے ہم نے ورلڈ کپ نہیں جیتا ہم نے دل جیتا، میں آپ سے وعدہ کرنا چاہتاہوں روہت شرما کی کپتانی میں 2024 میں بارباڈوس میں ہم ضرور بھارت کا جھنڈا گاڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما کو بھولنے کی بیماری؟ ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر 17 سال بعد ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا، بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا تھا، قبل ازیں 2007 میں بھارت پہلی بار فائنل جیتا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں