Thursday, January 2, 2025
ہومSports20 سیکنڈ میں بھارتی کھلاڑی کو ناک آؤٹ کرنے پر سلمان خان...

20 سیکنڈ میں بھارتی کھلاڑی کو ناک آؤٹ کرنے پر سلمان خان پاکستانی کراٹے فائٹر شاہزیب کی تعریف پر مجبور


بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے پاکستان کے فائٹر شاہ زیب رند کو مبارک باد دی ہے۔

اس موقع پر سلمان خان نے پاکستانی فائٹر سے کہا ہے کہ کیا ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو۔

سلمان خان نے بہت ہی اچھے اور خوش گوار موڈ میں شاہ زیب رند سے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی۔

دوسری جانب شاہ زیب رند کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو بچپن سے دیکھ رہا ہوں، ان کے سامنے مقابلہ کرنا اعزاز کی بات تھی۔

دبئی میں ہونے والے کراٹے کومبیٹ 45 مقابلوں میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو 20 سیکنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

شاہ زیب نے فائٹ شروع ہوتے ہی لاتوں اور مکوں کے وار کیے جو بھارتی فائٹر رانا سنگھ سہہ نہ سکے اور ایک کونے میں دب کر ہمت ہار بیٹھے، جس کے بعد انہیں ٹیکنیکل ناک آؤٹ قرار دیا گیا۔

شاہ زیب نے مقابلہ 20 سیکنڈ میں اپنے نام کیا تھا، پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں