Wednesday, January 1, 2025
ہومSports41واں گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ اختتام پذیر پروقار تقریب میں فاتحین کا...

41واں گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ اختتام پذیر پروقار تقریب میں فاتحین کا اعلان ہوگیا



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 41واں گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ لاہور جمخانہ گالف کورس میں اختتام پذیر ہو گیا، جس میں شوقیہ گالف کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف کیٹگریز میں کامیابیاں حاصل کیں۔

امیچورز کیٹگری میں فاروق علوی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 216 نیٹ سکور کے ساتھ چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ غلام قادر 217 نیٹ سکور کے ساتھ دوسرے جبکہ فرید مانیکا بھی 217 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

گراس کیٹگری میں سلمان جہانگیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد شعیب دوسرے اور نعمان الیاس تیسرے نمبر پر رہے۔

سینئرز کیٹگری میں طارق عباس قریشی نے میدان مارا جبکہ بریگیڈیئر مسعود اختر دوسرے اور ڈاکٹر حیدر ملہی تیسرے نمبر پر رہے۔

لیڈیز کیٹگری میں ثاقیبا بتول نے پہلی پوزیشن حاصل کی، مینا زینب دوسرے اور صوبیہ وسیم تیسرے نمبر پر رہیں۔

جونیئر بوائز کیٹگری میں زید عمر فاتح قرار پائے جبکہ ایان بشیر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

جونیئر لیڈیز کیٹگری میں فاطمہ اکرام نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

یہ ٹورنامنٹ پاکستان کے گالف کیلنڈر کا ایک اہم ایونٹ ہے، جو ہر سال شوقیہ اور نئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ فاتحین کو انعامات اور ٹرافیاں دی گئیں، اور اس تقریب میں کھیلوں سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ملت ٹریکٹرز کے چیئرمین سکندر مصطفیٰ خان نے کہا کہ  نے یہ چیمپئن شپ نہ صرف شوقیہ گالف کے لیے ایک اہم موقع ہے بلکہ کھیل کے فروغ میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کرانے میں تعاون فراہم کریں گے ۔

چیمپئن شپ میں نمایاں کھلاڑیوں میں جمال ناصر، احمد ابراہیم، شمیر ماجد، پاکستان کے نمبر ایک شوقیہ کھلاڑی نعمان الیاس، بریگیڈیئر عمر اعجاز، الیاس احمد، شاہد عباس اور دفاعی چیمپئن محمد شعیب شامل تھے۔ خواتین کھلاڑیوں میں بشریٰ فاطمہ، سنیہ اسامہ، غزالہ یاسمین اور زاہدہ درانی نمایاں تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں