Monday, December 23, 2024
ہومSports7 چھکے اور 27 چوکےتیز ترین ڈبل سینچری کا ریکارڈ قائم

7 چھکے اور 27 چوکےتیز ترین ڈبل سینچری کا ریکارڈ قائم



(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کے بیٹر چیڈ بوس نے 7 چھکے ،27 چوکے لگاکر تیز ترین ڈبل سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  چیڈ بوس نے لسٹ اے کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا، انہوں نے نیوزی لینڈ ڈومیسٹک کرکٹ کی ون ڈے ٹرافی میں  کنٹر بری کی جانب سے کھیلتے ہوئے 103 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔

ضرورپڑھیں:25 اوورز میں 2 گیندیں استعمال کی جائیں: آئی سی سی 

چیڈ بوس نے ٹریوس ہیڈ اور نرائن جگادیسن کا 114 گیندوں پر ڈبل سنچری کا ریکارڈ توڑا،  فورڈ ٹرافی کا یہ میچ کنٹری بری اور اوٹاگو وولٹس کے درمیان ہیگلے اوول میں کھیلا گیا،کنٹری بری نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 343 رنز بنائے جس  میں چیڈ بوس نے 205 رنز کی اننگز میں 7 چھکے اور 27 چوکے لگائے جب کہ اس کے مقابلے  اوٹاگو کی ٹیم 103رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ 

واضح رہے کہ چیڈ بوس 6 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں اور لسٹ اے میں 99 میچز کھیل چکے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں