Thursday, December 26, 2024
ہومSportsT20 پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ داؤ پر لگنے کا خدشہ نسیم...

T20 پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ داؤ پر لگنے کا خدشہ نسیم شاہ نے طوفان کی تصویر شیئر کردی


T20، پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ داؤ پر لگنے کا خدشہ، نسیم شاہ نے طوفان کی …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ دائو پر لگنے کی وارننگ جاری کر دی۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق نسیم شاہ کی طرف سے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اس تصویر میں شدید طوفان بادوباراں دیکھا جا سکتا ہے۔


رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے شہر لائوڈرہل میں، جہاں پاکستان کا آئرلینڈ کے خلاف میچ 16جون کو ہو رہا ہے، مسلسل بارش ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ اور آئرلینڈ کا میچ بھی 14جون کو فلوریڈا میںہی ہو رہا ہے، چنانچہ خراب موسم کے باعث یہ میچ بھی ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اگر امریکہ اس میچ میں آئرلینڈ کو شکست دے دیتا ہے یا خراب موسم کے باعث یہ میچ نہیں ہو پاتا، تو پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گی۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -کھیل –





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں