Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsآسٹریلوی ٹیم میں تبدیلیاں کپتان سمیت 5 اہم کھلاڑی تیسرے ون ڈے...

آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلیاں کپتان سمیت 5 اہم کھلاڑی تیسرے ون ڈے میچ سے باہر



 (24نیوز) آسٹریلیا نے  پاکستان کے خلاف ہونے والے تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے اہم تبدیلیاں کردیں، کپتان پیٹ کمنز سمیت 5کھلاڑی تیسرا ون ڈے میچ نہیں کھیلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹ کمنز، مچیل  سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنوس لبو شین اور  سٹیو اسمتھ  تیسرا ون ڈے میچ نہیں کھیلیں گے،کرکٹرز بھارت کے خلاف بورڈر گو اسکر ٹرافی کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے،تیسرے ون ڈے کے لیے زیوئیر بارلیٹ،  سپینسر جانسن اور جوش فلپس آسٹریلوی کو  سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،لانس مورس کو میلبرن میں ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

 جوش ہیزل ووڈ نے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلا تھا، اسی لیے وہ پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے دستیاب ہیں لیکن وہ تیسرا میچ نہیں کھیلیں گے،جوش انگلس تیسرے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ جوش انگلس آسٹریلیا کے 30 ویں ون ڈے اور 14 ویں ٹی ٹوئنٹی کپتان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فخر زمان اِن دنوں کہاں مصروف ہیں؟ تصاویر اور پیغام جاری کردیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں