Thursday, January 2, 2025
ہومSportsاحسان اللہ کی کچھ روز میں علاج کیلئے انگلینڈروانگی کرکٹر نے مداحوں...

احسان اللہ کی کچھ روز میں علاج کیلئے انگلینڈروانگی کرکٹر نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی



کراچی (ویب ڈیسک) فاسٹ بولر احسان اللہ کچھ دنوں میں علاج کے لیے انگلینڈ جائیں گے ، فاسٹ بولر نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

جیونیوز کے مطابق  احسان اللہ اگلے چند روز میں علاج کے لیے انگلینڈ جائیں گے،  اس سلسلے میں بولر کے انگلینڈ میں علاج کے پاکستان کرکٹ بورڈ نے  تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز بھی اس سلسلے میں تعاون کر رہی ہے، احسان اللہ کہنی کی تکلیف سے سرجری کے باوجود مکمل نجات نہیں پا سکے اور   وہ ری ہیب کے باوجود تکلیف کا شکار ہیں، ان کے انگلینڈ میں معائنے کے بعد سرجری ہو گی۔

 فاسٹ بولر نے اپنے ایک پیغام میں فینز کو عید کی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ میں سرجری کے لیے انگلینڈ جا رہا ہوں ، میرے لیے دعا کریں کہ میں جلد فٹ ہو جاؤں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں