Saturday, January 4, 2025
ہومSportsارشد ندیم پر روپوں کے بعد ڈالروں کی بارش

ارشد ندیم پر روپوں کے بعد ڈالروں کی بارش



(24نیوز)پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے طلائی کا تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم پر روپوں کے بعد ڈالروں کی بارش ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں پہلی پوزیشن پر ورلڈایتھلیٹکس فیڈریشن ارشد ندیم کو 50ہزار ڈالر دے گا، 50ہزار ڈالر پاکستانی روپے میں ایک کروڑ39لاکھ بنتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے پر ارشد ندیم کیلئے 10کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔جبکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ سندھ حکومت ارشد ندیم کو 5کروڑ روپے دے گی،گورنر سندھ اور گورنر پنجاب کی جانب سے بھی ارشد ندیم کیلئے 20،2لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دیپیکا پڈوکون کے ہاں بیٹا ہوگا یا بیٹی،؟ گفٹ ہیمپرز کمپنی نے بھانڈا پھوڑ دیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں