Tuesday, December 31, 2024
ہومSportsاعلیٰ عہدیدار کی جانب سےپیغام ملنے کے باوجود وہاب ریاض نےاز خود...

اعلیٰ عہدیدار کی جانب سےپیغام ملنے کے باوجود وہاب ریاض نےاز خود مستعفی ہونے سے انکار کیا



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو برطرف کر دیا ہے جس کے بعد وہاب ریاض کا بیان آگیا۔

وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ان بیانات سے متفق نہیں ہوں کہ میں نے سلیکشن کمیٹی کے اراکین پر دباؤ ڈالا۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ منٹس کی صورت میں ہر چیز کا دستاویزی ریکارڈ ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ایک اعلیٰ عہدیدار نے وہاب ریاض کو ازخود مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا، وہاب ریاض کو پیغام دیا گیا تھا کہ سلیکشن کی ذمہ داری قبول کر کے مستعفی ہوجاؤ۔وہاب ریاض نے مستعفی ہونے سے انکار کیا تھا جس کے بعد ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں