Sunday, December 29, 2024
ہومSportsامریکی ویزا میں تاخیرویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر؟

امریکی ویزا میں تاخیرویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر؟



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے بھارتی ٹیم کو جھٹکا،ویرات کوہلی باہر؟میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
امت نیوز کے مطابق ویرات کوہلی کے امریکی ویزا میں تاخیر،وارم اپ میچ سے باہر ہوگئے۔بھارتی سٹار کرکٹر ویرات کوہلی کو امریکا کا ویزا تاحال نہیں مل سکا ،ویزا بروقت نہ ملنے پرویرات کوہلی کی امریکا روانگی میں تاخیر ہے۔ان کیلئے بھی ویزا ایشو بنا ہوا ہے۔اس کی وجہ سے وہ ورلڈکپ وارم اپ میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ویزے کیلئے ان کے پیپر ورک میں تاخیر ہے۔خیال ہے کہ وہ 30 مئی تک امریکا روانہ ہونگے۔یوں یکم جون کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔روہت شرما ودیگر پہلے بینچ کے ساتھ روانہ ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء کا شیڈول جاری کردیا گیا،پاکستانی وقت کے مطابق پہلا میچ یکم جون کو ہوگا۔اس سے قبل پریکٹس میچز ہوں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں