Thursday, December 26, 2024
ہومSportsانوشکاشرما کی سالگرہ پر ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ وائرل ہوگئی

انوشکاشرما کی سالگرہ پر ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ وائرل ہوگئی



ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ پر رومانوی پوسٹ کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ہر بار کی طرح اس بار بھی ویرات کوہلی نے اہلیہ کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر ان سے سرعام اظہار محبت کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ کی چند تصاویر جاری کیں جس میں اس جوڑے کو قیمتی لمحات گزارتے دیکھاجاسکتا ہے ۔

انوشکا شرما کی 36ویں سالگرہ کے خاص دن پر دلکش تصاویر پر مبنی پوسٹ کے ساتھ خوبصورت کیپشن بھی شامل تھا جس میں کرکٹر کی اہلیہ کیلئے محبت بھرے جذبات شامل تھے ۔پوسٹ کی کیپشن میں ویرات کوہلی نے انوشکا سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،اگر میں آپ  کو نہ پاتا تو میں مکمل طور پر کھو چکا ہوتا ۔ سالگرہ مبارک ہو میری محبت آپ ہماری دنیا کے لیے روشنی ہیں ۔ ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں