Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsانڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ کل سے جنوبی افریقا میں شروع ہوگا

انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ کل سے جنوبی افریقا میں شروع ہوگا



انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ کا 15واں ایڈیشن کل سے جنوبی افریقا کے 5 مختلف وینیوز پر شروع ہورہا ہے، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 20 جنوری کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

ہر دو برس بعد ہونے والے اس یوتھ ٹورنامنٹ کے پہلے روز دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں میزبان جنوبی افریقا کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے پوشفسٹروم میں ہوگا۔

ایک اور میچ میں آئرلینڈ اور امریکا کی ٹیمیں بلوم فاؤنٹین میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 20 جنوری کو ایسٹ لندن میں افغانستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔

اس ورلڈ کپ میں بھارت کی ٹیم اعزاز کا دفاع کررہی ہے جو اب تک سب سے زیادہ یعنی 5 مرتبہ اس ایونٹ کو جیتنے کا اعزاز رکھتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں