Saturday, January 4, 2025
ہومSportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھینس کےتحفے پر ناخوش سسر سے نئی...

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھینس کےتحفے پر ناخوش سسر سے نئی خواہش کردی



(24نیوز)پیرس اولمپکس میں پاکستان کو تاریخی فتح دلوانے والے قومی ہیرو  ارشد ندیم نے اپنے سسر کی جانب سے دیے جانےو الے تحفے کے بارے میں نئی خواہش کردی۔ 

اولمپک گولڈ میڈلسٹ  ارشد ندیم کو ان دنوں پاکستان بھر سے انعامات  سے نوازا جا رہا ہے  اور کچھ روز قبل ان کے سسر نے بھی داماد کے لیے تحفے میں بھینس دینے کا اعلان کیا تھا، مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران ارشد کے سسر نے کہا تھا کہ جیت کی خوشی میں وہ اپنے داماد کو دودھ دینے والی بھینس تحفے میں دیں گے،اس تحفے سے متعلق جب نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ارشد ندیم کی اہلیہ سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا  کہ والد کے بھینس تحفے میں دینے سے متعلق مجھے بھی ان کا انٹرویو سن کر پتا چلا،اس دوران ارشد نے مزاحیہ انداز میں  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے سسر کے بھینس دینے کے اعلان کا پتا چلا تو میں نے اہلیہ سے کہا کہ انہوں نے بھینس تحفے میں دی وہ تو اتنے امیر ہیں، 5 سے 6 ایکڑ زمین دے دیتے  لیکن مجھے پتا ہے میری اہلیہ نے یہ بات اپنے ابو سے ابھی تک نہیں کہی ہوگی  ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم بنادیا جائے تو پہلا کام کیا کرینگے؟ ارشد ندیم کے جواب نے دل خوش کردیئے

 
 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں