Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsاے سی سی ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستان شاہینز ٹیم اومان...

اے سی سی ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستان شاہینز ٹیم اومان روانہ


فوٹو: جیو نیوز

پاکستان شاہینز ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کے لیے کراچی سے اومان روانہ ہوگئی۔

پاکستان شاہینز ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت محمد حارث کریں گے جبکہ عمر رشید ہیڈ کوچ، عمران فرحت بیٹنگ کوچ اور رفعت اللّٰہ مہمند فیلڈنگ کوچ ہونگے۔

پاکستان شاہینز نے 11 سے 15 اکتوبر تک کراچی میں ٹریننگ کیمپ کیا۔

پاکستان شاہینز ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ انڈیا اے کے خلاف 19 اکتوبر کو کھیلے گی۔

شاہینز ٹیم 21 اکتوبر کو میزبان اومان اور 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف بقیہ گروپ بی کے میچز کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 25 اکتوبر جبکہ فائنل 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں