Thursday, December 26, 2024
ہومSportsبابراعظم کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہئےقومی ٹیم کے لیجنڈری اور سابق...

بابراعظم کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہئےقومی ٹیم کے لیجنڈری اور سابق کرکٹر کا مطالبہ



(24 نیوز) قومی ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس نے بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایک انٹرنیشنل کرکٹ ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے کہا کہ ’’اگر بابر اعظم رنز نہیں بنا رہے اور وہ آؤٹ آف فارم ہیں تو انہیں ٹیم سے باہر نکال دینا چاہیے۔‘‘

بابر اعظم اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے موازنے کو بھی ظہیر عباس نے بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ویرات کوہلی ہر میچ میں رنز کرتے ہیں جبکہ بابر ہر میچ میں ایسا نہیں کر پاتے، اس لیے دونوں کا موازنہ درست نہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹر کی بھارتی لڑکی سے منگنی،تصویر بھی سامنے آ گئی

ظہیر عباس کے یہ ریمارکس بابر اعظم کی بنگلادیش کے خلاف حالیہ سیریز میں خراب کارکردگی کے بعد سامنے آئے، جہاں انہوں نے چار اننگز میں صفر، 22، 11 اور 31 رنز بنائے تھے، جس کے باعث پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، بابر کی اس کارکردگی کے بعد وہ پہلی بار ٹاپ 10 بیٹرز کی رینکنگ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں